یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزکے زیراہتمام پو لٹر ی ایسو سی ایشن کا اجلا س

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزکے زیراہتمام پو لٹر ی ایسو سی ایشن کا ...

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورمیںپا کستان پو لٹر ی ایسو سی ایشن کے اجلا س کا منعقد ہوا جس کی صدا رت ویٹرنری یونیورسٹی کے و ائس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور پا کستان پولٹر ی ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر محمد مصطفی کما ل نے کی ان کے علا وہ اجلا س کے شر کاء میں رضا محمود خر سند،ڈاکٹر عبدل کر یم بھٹی،ڈاکٹر حنیف نذ یرچو ہد ری،ڈاکٹر علیم بھٹی اور پو لٹر ی سے متعلقہ گورنمنٹ و پرا ئیو یٹ سیکٹرسے ایکسپرٹ کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اجلا س کا مقصدعوام النا س میں پو لٹر ی سے متعلقہ غلط فہمیو ں کا ادراک کر نے کے با رے میںطر یقہ کا ر کو زیر بحث لانانیزبیما ر یو ں کے بروقت طر یقہ تشخیص اور ان کے تدا رک و علا ج معا لجے سے متعلقہ مختلف پہلو ﺅں پر روشنی ڈالی گئی ڈاکٹر محمد مصطفی کما ل نے پو لٹری ریسر چ میں و یٹرنری یو نیور سٹی کے کر دار کو سرا ہا ڈاکٹر رضا محمود خر سندنے کہا کہ ان مسا ئل کے حل میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتاہے اور لو گوں کو آگا ہی بھی دی جا سکتی ہے کہ پو لٹر ی فیڈ میںکسی بھی قسم کی مضر صحت سٹیرا ئیڈ کا استعما ل نہیں کیا جا رہا۔ اپنے خطا ب میں و ائس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے پو لٹری سیکٹر کی تر قی کے راستے میں حا ئل در پیش چیلینجز سے نبٹنے کے لئے و یٹر نر ی یو نیور سٹی کی خدما ت پیش کیںنیزعلا ج معا لجے سے متعلقہ بہتر ین ویکسین و طر یقہ علاج کا بھی ذکر کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4