ناچتا ، بولتا ، فٹ بال کھیلتا آسیمو روبوٹ انگلینڈ پہنچ گیا

ناچتا ، بولتا ، فٹ بال کھیلتا آسیمو روبوٹ انگلینڈ پہنچ گیا

  



لندن(آن لائن)ناچتا ، بولتا ، فٹ بال کھیلتا آسیمو روبوٹ انگلینڈ پہنچ گیا،سائنسدانوں کا کہناہے کہ آنے والے دور میں انسان کی جگہ روبوٹ متعدد کام کریں گے۔ اس جانب ایک اور قدم بڑھا ہے اور ایسا ہی جدید ترین روبوٹ جاپان سے انگلینڈ پہنچا ہے جس نے اپنے جلوے لوگوں کو دکھائے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ ایک مکمل روبوٹ ہے ، جو رات کو لڑکوں کے ساتھ گھوم پھر سکتا ہے ، مشروب پی سکتا ہے ، فٹ بال کھیل سکتا ہے اور ڈانسر بھی ہے۔ جاپان کی ٹیکنالوجی کی معروف ہونڈا کمپنی نے آسیمو روبوٹ کی نئی ورڑن پہلی بار انگلینڈ میں متعارف کرائی ہے۔ آسیمو نامی روبوٹ کو لندن میں ایک پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ روبوٹ اپنے شائقین کی باتوں کا جواب دیتا ہے۔ یاد رہے کہ ہونڈا نے روبوٹس پراجیکٹ پر 1986 میں کام شروع کیا تھا۔ روبوٹ کی یہ تازہ ترین اور جدید ترین ورڑن 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ بھی سکتا ہے۔ آسیمو میں انسان کی طرح مختلف امور سر انجام دینے کے لئے 34 موٹریں نصب کی گئی ہیں۔ یہ بوڑھوں کا بھی ایک مددگار روبوٹ ہے۔ اس میں حرکت کرتی چیزوں کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ہاتھ سے انسانوں کی طرح بوتل کھول کر پی سکتا ہے۔ اس کا قد چار فٹ تین انچ ہے۔ یہ روبوٹ سیڑھیاں چڑھ سکتا ہے ، دوڑ سکتا ہے ، چل سکتا ہے ، رک سکتا ہے ، فٹ بال کھیلتا ہے ، خطرے کی صورت میں سمت بدل سکتا ہے ، کوئی ٹرالی دھکیل سکتا ہے ، ٹرے اٹھا کر لا سکتا ہے ، اور جاپانی کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان بھی بول سکتا ہے۔ اس کومزید بہتر بنانے کے لئے سائنس دان کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...