پنجاب یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار پر حملے کی تحقیقات کےلئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل

پنجاب یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار پر حملے کی تحقیقات کےلئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ ابلاغیات کی خاتون لیکچرار عائشہ حکیم کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی 9 رکنی کمیٹی کی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے سربراہ انچارج ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال ہوں گے جبکہ ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بیہوریل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زکریا زاکر،، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، انچارج ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اور دیگر افسران کمیٹی میں شامل ہیں علاوہ ازیں مسلم ٹاﺅن پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے دریں اثنائپنجاب یونیورسٹی سینیٹ کے منتخب ممبران بشمول ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری، ڈاکٹر حافظ محمد رفیق، ڈاکٹر ساجد رشید ، ڈاکٹر حافظ مقیت احمد اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے شعبہ ابلاغیات کی خاتون لیکچرار عائشہ حکیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے۔