بدامنی،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کو سکون چھین لیا،محمد جمیل

بدامنی،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کو سکون چھین لیا،محمد جمیل

  



لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شریف برادران کیلئے ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کا کردار ختم کردے تو اسکی سیاسی مقبولیت دوبارہ بحال ہوسکتی ہے،ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ملک میں جاری سیاسی بحران میں کمی کا قطعی کوئی امکا ن نہیں اور سال2015عام انتخابات کا سال ہے،پیپلزپارٹی کو اب بھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت تسلیم کرتے ہیں مگراسکی موجودہ قیادت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی فلسفہ سے انحراف کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) سے اتحاد بنا لیا ہر ادارے میں وسیع پیمانے پر کھلے عام کرپشن ،بجلی اور گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ، قیمتوں میں اضافے، بے روزگاری اورلاقانونیت جیسے مسائل نے لوگوں کا سکھ چین لوٹ لیا ہے ۔

جس سے پارٹی کیلئے سالہا سال تک قربانیاں دینے والے کارکنان ناراض ہوگئے ۔

،انہوں نے کہا 18،اکتوبر کو کارساز کراچی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جمہوری جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں مگر پی پی پی کی موجودہ قیادت کو ان شہدا کی جدوجہد نظر انداز کرکے اینٹی بھٹوز کے ساتھ کھڑے ہونے کا کوئی حق نہیں ، انکا کہنا ہے کہ شریف برادران نے عوام کیساتھ جھوٹ بول کرانکی ہمدردیاں حاصل کیںاور اقتدار میں آتے ہی لوگوںکی زندگی اجیرن کردی ،دھاندلی زدہ حکومت عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے اور

مزید : میٹروپولیٹن 4