شیخ الہند اکادمی کے زیر اہتما م فقیہ ملت سیمینار آج ہوگا

شیخ الہند اکادمی کے زیر اہتما م فقیہ ملت سیمینار آج ہوگا

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)شیخ الہند اکادمی لاہور کے زیر اہتمام عظم الشان اور تاریخ ساز فقیہ ملت سیمینار آج بروز اتوار ایوان اقبال ایجرٹن لاہور میں صبح 10بجے منعقد ہوگا۔ سیمینار میں زبد ة الفقہاء، فخر المحدثین، مجاہد آزادی حضرت مولانا رشید احمد گنگوہیؒ کی علمی، دینی، ملی ، خانقاہی اور جہادی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ شیخ الہند اکادمی کے مدیر منتظم حافظ نصیر احمد احرار کے مطابق سیمینار کے تمام انتظامات مکمل ہیں، قائد جمعیة مولانا فضل الرحمن ودیگر مہمانان گرامی لاہور پہنچ چکے ہیں، سیمینار میں ہندوستان سے مولانا سید ارشد مدنی، شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی، جمعیة علماءاسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن، جسٹس شریعت ایپلٹ بنچ سپریم کورٹ آف پاکستان ڈاکٹر محمد الغزالی، ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، عظیم سکالر مولانا زاہد الراشدی، شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، سابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر علی چشتی، سابق وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر قبلہ ایاز، مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما سید کفیل شاہ بخاری، معروف صحافی مجیب الرحمن شامی، یورنیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر صہیب علی خطاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4