نائجیرین حکومت اور بوکوحرام میں دوسو سے زائد طالبات کی رہائی طے پا گئی

نائجیرین حکومت اور بوکوحرام میں دوسو سے زائد طالبات کی رہائی طے پا گئی

  



 ابوجا (این این آئی)نائجیرین حکومت اور بوکو حرام کے درمیان جنگ بندی کی ڈیل میں اغوا شدہ دو سو سے زائد طالبات کی رہائی طے پا گئی۔ جبکہ افریقی ملک کیمرون کی فوج نے ایک کارروائی کے دوران سو سے زائد بوکو حرام شدت پسندوں کو مار دیا حکام کے مطابق بوکو حرام کے شدت پسندوں کے ساتھ طے پانے والی جنگ بندی کی ڈیل میں اغوا شدہ دو سو سے زائد طالبات کی رہائی بھی طے پا گئی تھی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایئر مارشل ایلکس بادیہ نے فوج کی تمام سروسز کے سربراہان کو ڈیل پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کردی۔ صدر گڈ لک جوناتھن کے سینیئر مشیر حسن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کے بعد اغوا کی گئی طالبات کی رہائی کے امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔اس سے قبل نائجیرین فوجیوں نے بوکو حرام کے خلاف لڑنے سے انکار کردیا تھا۔ فوجیوں نے بتایا کہ بوکو حرام کے مقابلے میں فوجیوں کی تعداد کم ہے ¾ دوسری جانب افریقی ملک کیمرون کی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک سو سات بوکو حرام کے شدت پسندوں کو جان سے مار دیا۔ کارروائی کے دوران تیس شہری بھی مارے گئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...