پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا،عابد صدیقی

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا،عابد صدیقی

  




لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے آج کے تاریخی جلسے سے عمران خان اور طاہرالقادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک کی مؤثر جمہوری قوت ہے جس کے جلسے میں کارکنان خود شریک ہوتے ہیں عمران خان تو اپنے جلسے میں کرائے کے لوگ لاتے ہیں اور پھر ان کوزبر دستی اپنے دھرنے میں بیٹھا دیتے ہیں ، پوری قوم ان کے خطاب کو سننے کے لئے بے قرار تھی، ملک کی سیاست نے نئی کروٹ لے لی ہے ،پیپلزپارٹی کی قیادت نے جمہوری نظام کے استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4