اسرائیل علاقائی صورتحال کی آڑ میں قبلہ اول پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ،خالد مشعل

اسرائیل علاقائی صورتحال کی آڑ میں قبلہ اول پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ،خالد مشعل

  



غزہ (این این آئی)حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطین کے اندر رہنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مبارک مسجد اقصی کے دفاع کی خاطر فوری طور پر حرکت میں آئیں تاکہ قبلہ اول کے خلاف یہودی آبادکاروں اور قابض اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ اسرائیلی حکومت علاقائی صورتحال سے فائدہ اٹھا کر مسجد اقصی پر اپنا تسلط مضبوط کرنے کے ایک منصوبے پر عمل کر رہی ہے تاہم انہوں نے فلسطینی عوام، عالم عرب اور اسلامی دنیا پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس اور بالخصوص مسجد اقصی کے حوالے سے پیش آنے والے واقعات پر چپ نہ سادھیں۔خالد مشعل نے کہا کہ فلسطین اپنے جائز حقوق کے دفاع کی خاطر مزاحمت کا حق استعمال کر رہے ہیں تاکہ اسرائیل کے معاندانہ عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

مزید : عالمی منظر


loading...