رام اللہ میں اسرائیلی نشانہ باز نے 13 سالہ فلسطینی بچے کو گولی مار دی

رام اللہ میں اسرائیلی نشانہ باز نے 13 سالہ فلسطینی بچے کو گولی مار دی

  



 رام اللہ (این این آئی)قابض اسرائیلی فوج کے ایک نشانہ باز نے رام اللہ کے شمال مغربی گاﺅں میں ایک 13 سالہ فلسطینی بچے کو گولی مار کر شہید کردیا۔رام اللہ شہر کے فلسطینی میڈیکل کمپلیکس کے ایک طبی ذرائع نے بتایا کہ بچے بہاﺅ الدین سمیر کو ہسپتال میں بہت خطرناک صورتحال میں لایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بہاﺅ الدین کو دل میں گولی ماری گئی تھی اور اسے اس امید میں فوری طور پر سرجری کے لئے لے جایا گیا کہ ان کی زندگی بچا لی جائے مگر وہ جانبر نہ رہ سکا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے بیت لقیہ گاﺅں پر دھاوا بول دیا اور وہاں کے رہائشیوں کے ساتھ تصادم کا سلسلہ شروع کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جھڑپوں کے دوران دھاتی گولیاں چلائیں جن میں سے ایک گولی بچے کو بھی لگ گئی۔

مزید : عالمی منظر


loading...