قوم کا بچہ بچہ اسلامی نظام خلافت چاہتا ہے، ڈاکٹر نجم الدین

قوم کا بچہ بچہ اسلامی نظام خلافت چاہتا ہے، ڈاکٹر نجم الدین

  



لاہور (خبرنگار) تحریک عظمت اسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نجم الدین،صوبائی امیر راجہ عاشق شعبان نے کہا ہے کہ قوم کا بچہ بچہ اسلامی نظام خلافت چاہتا ہے تاکہ انکی زندگی پر امن اور بنیادی سہولیات کے ساتھ گزرے انہوں نے کہا کہ مصنوعی بجلی،گیس کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی نے عام عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے عوام تبدیلی چاہتے ہیں تحریک عظمت اسلام ملک میں مسنون طریقے کے ذریعے اسلامی نظام لانے میں مصروف ہے نبی اکرمﷺ کی سنت سے ہٹ کر جو بھی تبدیلی لائی جائے گی اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ مسائل زیادہ ہونگے آج تک آنے والی تبدیلیوں میں مسنون طریقہ کافراما نہیں تھا اسی لئے مسلمانان پاکستان کو ان کے ثمرات ملنے کی بجائے جاگیرداروں،سرمایہ داروں، و ڈیروں نے حاصل کئے اب قوم مزید دھوکے میں آنے کی بجائے تحریک عظمت اسلام کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر حقیقی تبدیلی کے سفر کا آغاز کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...