حبس بے جا کی درخواستپر کارروائی، 2 سالہ شیر خوار بچہ ماں کے حوالے

حبس بے جا کی درخواستپر کارروائی، 2 سالہ شیر خوار بچہ ماں کے حوالے

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہ زیب سعید نے حبس بے جا کی درخواست پر 2 سالہ شیر خوار بچے کو باپ کی تحویل سے بازیاب کروا کر اس کی ماں کے حوالے کردیا عدالت میںدرخواست گزارفاطمہ علی خان حبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کررکھا تھا کہ کریم بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن کے رہائشی سائلہ کے خاوند محمد جنید خان نے اسے گھریلو جھگڑے پر مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا اور اس کے کمسن بیٹے ابو بکر کو زبردستی چھین کر اپنے پاس محبوس کررکھا ہے عدالتی حکم پر سید تجمل حسین شاہ کو بیلف مقرر کیا گیا جس نے چھاپہ مار کر بچے کو بازیاب کرواکرگزشتہ روز عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد عدالت نے بچے کو درخواست گزار ماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...