پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلراور رجسٹرارکےخلاف دائردرخواست پر سماعت کل ہو گی

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلراور رجسٹرارکےخلاف دائردرخواست پر سماعت کل ہو ...

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج غفارمہتاب کی عدالت میں سابق ایم پی اے عبدالقادر گیلانی کو بی اے کی جعلی ڈگری دینے اور اینٹی کرپشن کی انکوائری پر اثر انداز ہونے پر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلراور رجسٹرارکے خلاف دائردرخواست پر سماعت کل ہوگی عدالت میںپنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زاہد محمود نے وائس چانسلرمجاہد کامران اور رجسٹرار کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے عبدالقادرگیلانی کو بی اے کی جعلی ڈگری دی جس کی انکوائری اینٹی کرپشن کررہی ہے د رخواست گزارکے مطابق پر وائس چانسلر اور رجسٹرار انکوائری ٹیم پر اثر انداز ہو رہے ہیں، کئی ماہ گزر جانے کے باوجود انکوائری رپورٹ منظرعام پر نہیں آسکی جس کے بعد عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر کوآئندہ سماعت پر انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...