شاہ جی موبائل اینڈ ریپئرنگ سنٹر کے مالک اعجاز شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

شاہ جی موبائل اینڈ ریپئرنگ سنٹر کے مالک اعجاز شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے قیمتی موبائل خراب کرنے والے شاہ جی موبائل اینڈ ریپئرنگ سنٹر کے مالک اعجاز شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ اسے 27اکتوبر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے عدالت میں نشترکالونی کے رہائشی محمد کامران نے مذکورہ دکان مالک کے خلاف 4لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے عدالت میں درخواست گزار نے نے اپنے وکیل چودھری مدثر ایڈووکیٹ اور مرزا حسیب اسامہ کی وساطت سے دائر دعویٰ میں مو¿قف اختیار کررکھا ہے کہ سائل نے اپنا موبائل (سونی ایکسپیریا )ماڈل اے 600جس کی مالیت تقریبا25ہزار روپے ہے ،سائل نے سگنل اور رنگر پرابلم کے باعث اسے ٹھیک کروانے کی غرض سے 12 جولائی کو فیروز پور روڈ پر واقع دکان نمبر17فرسٹ فلو ر رائل آرکیڈ میں موبائل شاپ کے مالک اعجاز شاہ کو دیا، مذکورہ دکان مالک نے اس میں موجود خرابی کو دور کرنے کی بجائے موبائل کی ایل سی ڈی بھی خراب کردی ہے جس کی وجہ سے سائل کو ذہنی اور مالی پریشانی کا سامان کرنا پڑ رہا ہے ۔