شمائلہ رانا کےخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی

شمائلہ رانا کےخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی

  



لاہور(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے سابق رکن صوبائی اسمبلی شمائلہ رانا کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر شمائلہ رانااپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں حاضر ہوئی شمائلہ رانا نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ265/K کے تحت بری کرنے کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...