ملازمہ سے بداخلاقی کیس میں ملوث ملزمان عدم پیروی کی کی بناءپر بری

ملازمہ سے بداخلاقی کیس میں ملوث ملزمان عدم پیروی کی کی بناءپر بری

  



لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج چودھری محمد اعظم نے 12 سالہ گھریلو ملازمہ کوبداخلاقی کا نشانہ بنانے اور اسے حاملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان کاشف اور شبیر احمد کو مدعی مقدمہ کی جانب سے عدم پیروی کی بنا ءپر بری کرنے کا حکم سنادیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزم کاشف کی ہمشیرہ کے گھر میں (ص)نامی لڑکی ملازمت کرتی تھی جسے ملزم نے اپنے ساتھی سے مل کر زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا جس سے وہ حاملہ ہو گئی بعد ازاں لڑکی کے گھر والوں کو علم ہونے پر انہوں نے عدالت کی اجازت سے لڑکی کا میڈیکل رپورٹ کروانے کے بعد ملزموں کے خلاف12 دسمبر2012 ءکو تھانہ مصری شاہ میں مقدمہ درج کروادیا تھا جبکہ پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروارکھا تھا گزشتہ روز عدالت نے مقدمہ مدعی کی جانب سے عدم پیروی کی بناءپر مذکورہ بالا فیصلے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4