مسلک سے بالاتر ہوکر طلباءکو منظم کرنا اسلامی تحریک طلباءکا بنیادی منشور ہے ، غلام عباس

مسلک سے بالاتر ہوکر طلباءکو منظم کرنا اسلامی تحریک طلباءکا بنیادی منشور ہے ...

  



لاہور (خبرنگار) اسلامی تحریک طلباءکے چیئرمین غلام عباس صدیقی ، صدر شاہد نذیر نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کے خاتمہ کےلئے نوجوان نسل کو ایک کر رہے ہیں مسا لک ازم سے بالاتر ہوکر طلباءکو منظم کرنا اسلامی تحریک طلباءکا بنیادی منشور ہے ملک مزید فرقہ واریت کامتحمل نہیں ہوسکتا مسلمان مسالک طلباءاسلامی تحریک طلباءکی دعوت پر تحریک کا حصہ بن کر ایک مثبت پیغام دے رہے ہیںبہت جلد ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے انہوں نے ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر حکومت سے درد مندانہ مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی تقاریب، جلسے،جلوسوں کو چاردیواری تک محدود کرکے ملک کو مزید فرقہ واریت پھیلانے سے بچایا جاسکتا ہے ملک میں اسلامی نظام خلافت کا قیام وقت کی پکار ہے جلسوں جلوسوں سے انقلاب نہیں آیا کرتے تعلیم عام کرنے سے ترقی ہوتی ہے پاکستان کو اسوقت قومی زبان پر مشتمل یکساں نصاب تعلیم کے علمبردارتعلیمی انقلاب کی اشد ضرورت ہے سیکولر نصاب تعلیم کو قوم نے مسترد کردیا حکمران اسکا بوریا بستر گول کریں ۔ ترجمان اسلامی تحریک طلباءمحمد عدنان کے مطابق اسلامی تحریک طلباءپاکستان کے مرکزی عہدیداران کا اجلاس آج 19اگست صبح دس بجے صدر مقام لاہور میں ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4