عمران خان چیلنج کرنے کی بجائے کے پی کے پر توجہ دیں،اللہ رکھا چودھری

عمران خان چیلنج کرنے کی بجائے کے پی کے پر توجہ دیں،اللہ رکھا چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ( ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان چیلنج کرنے کے بجائے خیبر پختون خواہ پرتوجہ دیں عمران خان شاہ محمود قریشی کی مشوروں پر عمل کرنے کے بجاے اپناذہن استعمال کریں سرگودھامیں عمران خان کا جلسہ ناکام ہونے پر وہ بوکھلا گئے ہیں شیخ رشیدعمران خان کی سیاست ختم کروانا چاہتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دھرنوں نے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔
دھرنے دینے والوں کے ناپاک عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں دھرنے دینے والے ہوش کے ناخن لیں اور ملک و قوم کے حال پر رحم کریں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے عوام کی بے لوث خدمت اور ان کی فلاح و بہبود مسلم لیگ (ن) کا اولین ایجنڈا ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت وطن عزیز کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے اربوں روپے کے فلاحی پروگراموں سے صوبے کے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں اراکین اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں