حقیقی بھائی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان فریقین کے مابین صلح ہو نے پربری

حقیقی بھائی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان فریقین کے مابین صلح ہو نے ...

  



لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک نے بھابھی سے ناجائز تعلقات قائم کرکے اس کے ساتھ مل کر حقیقی بھائی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو فریقین کے مابین صلح ہو نے پربری کردیا استغاثہ کے مطابق ملزم سیف اللہ نے اپنے بڑے بھائی عطا اللہ کی اہلیہ کشور جو کہ 2 بچوں کی ماں تھی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کئے اور پھر اس کے ساتھ مل کر اپنے بھائی عطاءاللہ کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے 21 ستمبر2013 ءکو تھانہ سٹی رائیونڈ میں مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروارکھاتھا گزشتہ روز مقتول کے ورثاءکی جانب سے خون بہا معاف کر دینے پر عدالت نے مذکورہ دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...