لباس محل فیشن کے مالک کےخلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت کل ہوگی
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں2ہزار کے عوض خراب شلوار قمیض دینے کے بعد واپس نہ کرنے پر لباس محل فیشن کے مالک کے خلاف1لاکھ روپے سے زائد ہرجانے کے کیس کی سماعت کل ہوگی عدالت میں راج گڑھ کے رہائشی محمد اظہربھٹی نے لباس محل فیشن انارکلی کے منیجر کے خلاف 1لاکھ 10ہزارروپے ہرجانے دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کررکھا ہے کہ سائل نے ایک شلوار قمیض 2ہزار روپے میں خریدی جس کا دھلائی کے بعد رنگ تبدیل ہوگیاجس پراس نے مذکورہ دکان مالک سے رابطہ کیا لین اس نے اس کی تبدیل سے انکار کردیا جسے سائل کو ذہنی اور مالی پریشانی کا سامنہ کرنا پڑا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ بالا ہرجانے کی رقم دلوانے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔