آئی ایس او کے ڈویژنل کنونشن جاری ، دوسرے روز تعلیمی سیمینارکا اہتمام

آئی ایس او کے ڈویژنل کنونشن جاری ، دوسرے روز تعلیمی سیمینارکا اہتمام

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر تقی حسن کے مطابق امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل کنونشن ملک بھر میں جاری ہیں کنونشن کے دوسرے روز تعلیمی سیمینارکا اہتمام کیا گیا جس میں تعلیمی ماہرین نے طلباءکے مستقبل،جاب ہنٹنگ کے حوالے سے گفتگو کی سیمینار میں ہزاروں طلباءنے شرکت کی مرکزی صدر آئی ایس او تہور حیدری نے راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے کنونشنز میں شرکت کی انہوں نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم ملت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ہم اپنے تعلیمی و تنظیمی اور ثقافتی مضبوطی کے ذریعے ان مسائل کا مقابلہ کر سکتے ہیں پس نوجوان اپنی تنظیمی تعلیمی ثقافتی و فرہنگی کاموں کے ذریعے قوم و ملت کی مضبوطی کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریںلاہور سمیت لاڑکانہ ،دادو،آزاد کشمیر،راولپنڈی سکھر ،کوئٹہ، ملتان ،ڈی جی خان ، ساہیوال، اور پشاور میں کنونشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں مرکزی نمائندگان بھی شریک ہیں جبکہ سینکڑوں طلباءعلماءکرام بھی شریک ہیں کنونشن کے آخری روز نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے افکار شہداءکانفرنس بھی منعقد کی گئی۔

 ملک بھر منعقد ہونے والے یہ کنونشن نوجوان نسل کی تعلیمی فکری تربیت کے ساتھ ساتھ ترقی اور فکری بالیدگی کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہیں ۔ کنونشن عالمی حالات کے تناظر میں اور ملکی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا بھی حامل ہیں ۔کنونشن میں عالمی امور کے ماہرین اور دانشور بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے امت مسلمہ کا بالخصوص نوجوانوں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے خطاب کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...