خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دینے کے باوجود آج بھی امتیاز کا سامنا ہے ذکیہ شاہنواز
لاہور (دیبا مرزا سے ) پاکستان میں ملازمت پیشہ خواتین کو ہرا ساں کر نے کا میں55% خواتین مختلف سیکٹرز میں کام کر رہی ہیں جن میں نصف سے زائد خواتین گھروں میں کام کرتی ہیںپاکستانی خاتون کو موجودہ وقت میں دو بڑے پریشرز’صنفی امتیاز“ اور ”غربت“ کا سامنا ہے موجودہ دور کی خواتین کے لئے وورکنگ ویمن ہو نے کے ساتھ ساتھ گھریلو ذمہ داریوں کو نبھانا بڑا چیلنج ہے ، پاکستانی معاشرے کا بڑا المیہ عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق نہ دینا ہے ”ویمن ڈویلپمنٹ“ کے قیام سے لے کے اب تک صوبہ بھر میں ورکنگ ویمن ہوسٹلز سمیت دوسری سہولیات میسر کی جا چکی ہیںان خیالات کا اظہار وورکنگ وویمن کے مسائل کے حوالے سے ویمن ڈویلپمنٹ کی کنونیئر ذکیہ شاہنواز، ہوم پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ام لیلیٰ، عورت فاو¿نڈیشن کی ڈائریکٹر ممتاز بیگم ”روزنامہ پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ام لیلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں قومی سطح پر اس وقت خواتین کا بڑا حصہ مختلف سیکرٹریز میں کام کر رہا ہے عورت فاو¿نڈیشن کی ممتاز نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ میں خواتین کو حقوق نہ ملنے کی سب سے بڑی اور اہم وجہ یہ ہے کہ وہ خواتین صنفی امتیاز کا شکار ہو جاتی ہیں خواتین کو سب سے بڑا مسئلہ کا سامنا اس وقت عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق نہ ملنا ہے اور دوسری بڑی وجہ غربت ہے ویمن ڈویلپمنٹ کی کنونیئر ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ کے قیام کے بعد اب پوری کوشش ہے کہ گھریلو طور پر کام کرنے والی ان خواتین کو بھی وہی مقام اور ان کا وہ حق دیا جائے پنجاب حکومت نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو ”وویمن ڈویلپمنٹ“ کا تحفہ دیا ہے تحریک انصاف اقتدار میں آکر خواتین کو ان کے بنیادی حقوق دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان کو خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما صبا صادق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے خواتین کے حقوق کے اہم کردار ادا کیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ”ویمن ڈویلپمنٹ “ کا قیام کا تحفہ دیا پیپلز پارٹی کی رہنما یا سمین رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جما عت ہے جس نے خواتین کے حقوق کے لئے قانون سا زی کی ہے اور پارلیمنٹ میں بل پاس کئے ہیںسعد یہ سہیل نے کہا اقتدار میں موجودہ حکو متوں نے خواتین کے حقوق کے لئے کام تو کیا ہے لیکن ابھی تک خواتین کو ان کے بنیادی حقوق نہیں مل ہیں ۔