انسداد ڈینگی مہم کے تحت کارروائی،20 افراد کے خلافمقدمات،2گرفتار

انسداد ڈینگی مہم کے تحت کارروائی،20 افراد کے خلافمقدمات،2گرفتار

  




لاہور (خبرنگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی) ،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی بریفنگ کے دوران ڈی سی او کو بتایا گیاکہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے گزشتہ روز ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت50913 گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت17300 مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے 8788تصویریں لی گئیں جبکہ395 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر20 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور02 افراد کوگرفتار کروا دیا گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے گزشتہ روز116 قبرستانوں اور329کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور379 ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 157 یونین کونسلز کے2578 حساس گھروں میں آئی آر ایس سپرے کیا گیا اورداتا گنج بخش ٹاؤن کی01 حساس یونین کونسل میں فوگنگ سپرے بھی کیا گیادریں اثناء ڈی سی او نے پولیو ٹریننگ کے حوالے سے سمن آباد ڈسپنسری کا دورہ کیا۔اس موقع پر ای ڈی او (ہیلتھ)، ٹی ایم او سمن آباد، اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے پولیو ورکرز کو دی جانے والی ٹریننگ کا جائزہ لیابعد ازاں ڈی سی او نے محرم الحرام کے دوران ما ڈل ٹا ؤن سو سائٹی سے نکالے جا نے والے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور روٹ پر آنے والے راستوں سے تجاوزات کو ہٹا نے اور پیچ ورک کے حوالے سے جا ئزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پیچ ورک کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔مینار پاکستان میں ہونے والے عوامی تحریک کے جلسے کے انتظامات بھی چیک کئے اور سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...