ہسپتالوں کے داخلی راستے پار کنگ سٹینڈز میں تبدیل ،کوئی پوچھنے والا نہیں

ہسپتالوں کے داخلی راستے پار کنگ سٹینڈز میں تبدیل ،کوئی پوچھنے والا نہیں

  



لاہور( جاوید اقبال) جیل روڈ پر واقع دو بڑے ہسپتالوں سروسز اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آفکارڈیالوجی سمیت ایک درجن سے زائد ہسپتالوں کے داخلی راستے ناجائز پارکنگ سٹینڈوں میں تبدیل کر دئیے ہیں گیٹیوں ‘ سروس روڈ پر ناجائز تجاوزات ناجائز ایمبولینس سٹینڈ ‘ ہوٹل اور رکشہ سٹینڈ قائم کروائے گئے ہیں اس صورتحال کے باعث جب نازک حال مریض ہسپتالوں میں داخلوں کے لئے آتے ہیں تو مریض لانے والی گاڑیاں پھنس جا تی ہیں اور نازک حال مریضوں کی زندگیاں مزید خطرات سے دوچار ہوجاتی ہیں جیل روڈ پر واقع ہسپتالوں کے سامنے ناجائز پارکنگ سٹینڈ بنا کر سروس روڈ فٹ پاتھ اور ہسپتالوں کو ایک کردیا گیا ہے ہر ہسپتال کے سامنے ناجائز پارکنگ سٹینڈ قائم کرائے گئے ہیں مڈ سٹی ہسپتال‘ عمر ہسپتال‘ رانا میڈیکل کمپلیکس کارڈیک سینٹر کے سامنے بھی ناجائز پارکنگ سٹینڈ قائم کروائے گئے ہیں جس سے جہاں ٹریفک دن بھر سے رات گئے تک بند رہنا معمول ہے جبکہ پی آئی سی اور سروسز ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹوں کے سامنے بھی ناجائز رکشہ سٹینڈ قائم کرائے گئے ہیں جبکہ جیل روڈ سروس روڈ مزنگ چونگی سے نہر پل جیل روڈ تک دونوں اطرافکے سروس روڈ بلاک کروادئیے گئے ہیں ایک طرف 41جیل روڈ تک کار کے شو رومز مالکان نے سروس روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرکے قبضے کررکھے ہیں تو دوسری طرف ہسپتالوں کے سامنے تجاوزات ہیں جس کے باعث یہاں ٹریفک بند رہنا معمول بن گیا ہے اس حوالے سے وائی ڈی اے کے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سلیمان کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کے سامنے تجاوزات قائم کرانے کی مذمت کرتے ہیں ٹریفک وارڈن اور کار لفٹربھی کوئی کارروائی نہیں کرتے داتا گنج بخش ٹاؤن کے عملے نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رکھے ہیں سٹی ٹریفک چیف جیل روڈ پر واقع ہسپتالوں کے داخلی گیٹوں اور سروس روڈ کو تجاوزات بنانے والوں اور بنوانے والے وارڈنوں کے خلافکاروائی کریں وگرنہ احتجاج کیا جائے گااس حوالے سے ٹریفک پولیس چیف طیب چیمہ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ 48گھنٹوں میں جیل روڈ پر ناجائز سٹینڈ ختم کرادیں گے ذمہ داران ٹریفک وارڈن کے خلاف ایکشن لیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1