ایک کروڑ سے زائد افراد ہڈیوں کے درد میں مبتلا ہیں،بشیر مہدی
لاہور(خبر نگار) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائدافرادہڈیوں کے درد میں مبتلا ہیں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے 20اکتوبرکو عالمی دن منا جارہا ہے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے تاکہ عوام اس اس بیماری سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرسکیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہڈیوں کے درد کی بڑی وجہ بھرابھرا پن ہے اس سے بچاؤممکن ہے تاہم اس بارے عوام میں شعور بہت کم ہے ،اس مرض میں زیادہ خواتین مبتلا ہوتی ہیں یہ مرض عام ہے ،یہ درد زیادہ عمرکے افراد میں ہوتا ہے جس کی ایک وجہ زیادہ وزن بھی ہے ،زیادہ وزن والے افراد اپنا وزن کم کرکے اس بیماری سے بچ سکتے ہیں،موٹا پا کئی دیگر بیماریوں کو بھی جنم دیتا ہے اس لئے چکنائی کا استعمال ترک کردیں باامرمجبوری کھانے میں تیل استعمال کریں