ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا انبیاء ؑ کے تقدس کے تحفظ کے لئے مظاہرہ

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا انبیاء ؑ کے تقدس کے تحفظ کے لئے مظاہرہ

  




لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے اسلام کی مقدس ہستیوں انبیاءِ کرام ؑ کے تقدس کے تحفظ کے ضمن میں ورلڈ سطح پر قانونی سازی کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے باہر ٹرنن روڈ پر قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک بھرپور مظاہرہ کیا اور زبردست نعرہ بازی کی مظاہرین نے ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر’’ انبیاءِ کرام ؑ کی توہین کو عالمی جرم قرار دیا جائے‘‘ ’’ یہودی و قادیانی گٹھ جوڑ مردہ آباد ‘‘درج تھا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان ، مفتی عاشق حسین، مولانا محمد حنیف حقانی، ڈاکٹر شاہد نصیر، حافظ حسین احمد و دیگر نے کہا کہ ابو البشر حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر سید البشر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم تک تمام انبیاء کی تکریم اور عزت و ناموس کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عالمی سطح پر قانونی سازی کرائی جائے اور اس ضمن میں تمام مسلم حکمران ملکر توہین انبیاء کرام ؑ کو عالمی سطح پر جرم قراردلوانے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں تا کہ یہودی و قادیانی سمیت کوئی بھی شیطانی قوت مقدس ہستیوں کی (نعوذ باللہ) توہین جیسے ناپاک شیطانی عمل سے دنیائے انسانیت کی امن و سلامی کو تہہ و بالا نہ کر سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...