سیلزٹیکس او فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی وصولی میں15ارب روپے کمی

سیلزٹیکس او فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی وصولی میں15ارب روپے کمی

  



اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں پندرہ ارب روپے سے زائد کمی کا سامنا رہا۔ فیڈرل بورڈ آف رینویو کے حکام کے مطابق اگست سے اسلام آباد میں انقلاب اور آزادی مارچ دھرنوں نے ملک بھر میں تجارتی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا، جس کے نتیجے میں سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی وصولی پندرہ ارب 67کروڑ روپے کم رہی، پہلی سہ ماہی کے دوران سیلز ٹیکس اور فیڈڑل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں صرف 32ارب 87 کروڑ روپے ہی وصول کئے جاسکے، گذشتہ مالی سال تین ماہ میں یہ وصولی 48 ارب چون کروڑ روپے تھی، ادھر لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی کی بھی تین ماہ کے دوران سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی وصولی تین ارب پچاس کروڑ روپے کم رہی، لاہور کی وصولی تین ارب سترہ کروڑ روپے اور اسلام آباد کی ایک ارب تیراسی کروڑ روپے کم رہی.

، جبکہ ایل ٹی یو پشاور نے اس دوران پچیس فیصد کمی سے صرف انیس کروڑ تیس لاکھ روپے ہی وصولی کی۔

مزید : کامرس