بلاول بھٹو زرداری شہدائے جمہوریت کے امین ہیں،افنان بٹ

بلاول بھٹو زرداری شہدائے جمہوریت کے امین ہیں،افنان بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا ڈپٹی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پنجاب افنان صادق بٹ پیپلز پارٹی کلچرل ونگ لاہور کے صدر سید مرغوب حسین نقوی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری شہدائے جمہوریت کے امین ہیں پاکستان میں سب سے زیادہ جمہوریت کے استحکام کے لیے قربانیاں دینے والی جماعت پیپلز پارٹی تیسری نسل بلاول بھٹو زرداری کے حوالے ہوئی ہے پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی متحد ہیں اس جماعت میں کوئی دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک نہیں تمام کارکن بلاول کی قیادت میں متحد ہیں اور وہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے ادھوے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں بلاول کا کراچی کا جلسہ تاریخی ثابت ہوا ان کا عملی سیاست کا آغاز خو ش آئندہ فیصلہ ہے بلاول پنجاب میں جلسے کر کے کارکنون کو متحرک اور فعال کریں گے۔ چوہدری عدنان ہنجرا اور افنان بٹ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ترجیح بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کروائےاور انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکیں پیپلز پارٹی جمہوری روایات کی امین اور شہدا کی جماعت ہے۔ جس نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو اہمیت دی ہے یہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے کارکن متحرک اور فعال ہوتے ہے لہذا بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کارکنوں کا دیئے جائے تاکہ وہ کامیاب ہو کر عوامی مسائل حل کریں پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس نے ہر دور حکومت میں پاکستان کے غریب مزدور کسان اور پسے ہوئے طبقات کے لیے پالیساں مرتب کی ہے تاکہ عوامی اور فلاحی کام زیادہ سے زیادہ ہو سکیں لاہور مسائل کا گڑھ ہے عوام نے برسات میں لاہور کا حال دیکھ ہی لیا ہے ۔ لاہور کی سڑکیں سمندر کا منظر پیش کر رہی تھی ۔اگر بلدیاتی الیکشن ہوتے ہیں تو علاقوں سے لے کر گلی محلوں تک سیوریج ، سٹریٹ لائٹ اور دیگر کام ترجیحی بنیادوں پرہونگے لہذا پنجاب حکومت جنوری فروری تک بلدیاتی الیکشن کروائیں تاکہ مسائل کا خاتمہ ہو سکیں پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن اور ہر ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی