سٹیٹ بینک نے بینکنگ سسٹم میں 124 ارب 30 کروڑ روپے شامل کر دیے

سٹیٹ بینک نے بینکنگ سسٹم میں 124 ارب 30 کروڑ روپے شامل کر دیے

  



کراچی (آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 124 ارب 30 کروڑ روپے شامل کر دیے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت 7 روز کے لیے 9.96 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے بینکنگ سسٹم میں 124ارب 30 کروڑ روپے شامل کئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 10.10 فیصد سے 9.90 فیصد سالانہ کے حساب سے 124 ارب 80 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 17 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 16 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کیا گیا۔

مزید : کامرس


loading...