عالمی مارکیٹس میں مندی کی وجہ اوور ری ایکشن ہے،کرسٹائن لیگا رڈ

عالمی مارکیٹس میں مندی کی وجہ اوور ری ایکشن ہے،کرسٹائن لیگا رڈ

  



پیرس (آن لائن)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے نے گزشتہ روز کہا کہ رواں ہفتے بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینجوں میں گراوٹ ایک مارکیٹ کے ’’اوور ری ایکشن‘‘ کی وجہ سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عام طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ مختصر مدت کی مارکیٹ تضادات پر تبصرہ نہیں کرتا ہے ، ہم یہ سوچے بغیر نہیں رہ سکتے کہ ہم ایک درستگی کی موجودگی میں تھے اور ہوسکتا ہے کہ اس مرحلے پر کوئی اوور ریکشن ہو گیا ہو۔منڈیاں رواں ہفتے یورو بحران کے پھر سے سر اٹھانے ، ایبولا وائرس اور جیوپولیٹیکل خدشات کی وجہ سے گر گئیں۔

یورپی مارکیٹیں جمعہ کو تیزی سے گر گئیں ، تاہم فرینکفرٹ کی منڈی میں تین فیصد سے زائد ،فرانس کی منڈی میں قریباً تین فیصد اور لندن کی منڈی میں محض دو فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید : کامرس


loading...