لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی سبزہ زار میں ڈینگی آگاہی سرگرمی

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی سبزہ زار میں ڈینگی آگاہی سرگرمی

  




لاہور(کامرس رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ایل ڈبلیو ایم سی خالد مجید کی خصوصی ہدایت پرلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کے زیرِ اہتمام سبزہ زار لیاقت چوک میں ڈینگی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا سرگرمی سبزہ زارلیاقت چوک سے کرکٹ سٹیڈیم تک آگاہی واک، صفائی سے متعلق شکایات کے فوری حل کے لیے کیمپوں کے قیام، گھر گھر پمفلٹس کی تقسیم اور ڈینگی سے متعلق شہریوں کی بریفنگ پر مشتمل تھی آگاہی واک کی قیادت مقامی رکن صوبائی اسمبلی میاں مرغوب نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں ترک کمپنی اوز پاک کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عصمت سیوک، منیجر کمیونیکیشن جمیل خاور،سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک ،منیجر آپریشنز سعید خان ،ڈپٹی منیجر شفقت رسول، اسسٹنٹ منیجرز اسد احمد ، عمیر خان، رحمان راشد، عظمت سلطانہ ، فیلڈ سٹاف اور سوشل موبلائزر شامل تھے اس موقع پر علاقہ میں خصوصی طور پر عملہ و مشینری تعینات کر کے صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے سڑکوں کی میکنیکل سویپنگ و واشنگ کی گئی اس ڈینگی سیزن میں ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے نے 4000 پلاٹوں کی صفائی کے دورا ن لاہورشہر سے 3لاکھ ٹن سے زائد ویسٹ اکٹھا کر کے ڈمپسائٹ منتقل کیا انسدادِڈینگی اقدامات کے سلسلے میں ٹاؤنوں میں جائزہ اجلاسوں میں بھی ایل ڈبلیوایم سی افسران نے شرکت کی اور انتظامیہ کو ایل ڈبلیوایم سی کے اقدامات پر بریفنگ دی،علاوہ ازیں ایل ڈبلیو ایم سی کی ڈینگی آگاہی سرگرمیاں تعلیمی اداروں ، مساجد اورمارکیٹوں میں جاری ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...