ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں کچن گارڈننگ کی اہمیت بارے زرعی سیمینار کا انعقاد

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں کچن گارڈننگ کی اہمیت بارے زرعی سیمینار کا ...

  


فیصل آباد (آن لائن) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں صوبہ پنجاب میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے اور کچن گارڈننگ کی اہمیت بارے زرعی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں چوہدری شبیر افضل وڑائچ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت،ڈاکٹر سعید احمد شاہ چشتی ماہر سبزیات، ڈاکٹر عابد نیاز ماہر سائل فرٹیلیٹی اورمحمد اسحق لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر انفارمیشن، ریسرچ انفارمیشن ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد سمیت ضلع فیصل آباد کے محکمہ زراعت توسیع کے آفیسران، فیلڈ عملہ اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر اشتیاق حسن ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت فیصل آبادنے کے شرکاء سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبزیاں ہماری خوراک کا اہم جزو ہیں کیونکہ یہ ہمیں وٹامن ، لحمیات اور فائبر مہیا کرتی ہیں۔پاکستان میں کل کاشت رقبہ کے 2.8فیصد رقبہ پر سبزیات کاشت کی جاتی ہیں اور اس کاشت کردہ رقبہ کا 4فیصد صوبہ پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔کاشت کار سبزیات کو صنعتی اور کمرشل پلازوں پر کاشت کرکے پیداوار میں کئی گنا اضافہ کریں۔

اوران کو منافع بخش بنائیں۔چوہدری شبیر افضل وڑائچ نے سیمینار کے شرکاء کو بتایا کہ وزیرا علیٰ پنجاب نے صوبہ میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے اور عوام کو سستی اور معیاری سبزیوں کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔ ان منصوبوں میں کاشتکاروں کوسبزیوں کے زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل نئی اقسام کے خالص اور معیاری بیجوں کی فراہمی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے آگاہی اور مارکیٹنگ نظام کی اصلاح شامل ہیں۔ اس سیمینار کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصدکاشتکاروں کو سبزیاں اگانے کی طرف راغب کرنا ہے ۔انہوں نے زرعی توسیعی آفیسران اور فیلڈ عملہ کوہدایت کی کہ وہ سبزیوں کے کاشتکاروں سے روابط کو بڑھائیں اوران کوسبزیوں کی کاشت کے جدید طریقوں ٹنل فارمنگ اور کچن گارڈننگ بارے رہنمائی فراہم کریں۔ڈاکٹر سعید احمد شاہ چشتی نے سیمینارکے شرکاء کو بتایا کہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کا شعبہ سبزیات مختلف سبزیات کے بیجوں کی اعلیٰ اقسام کی پیداوار بڑھانے کے لیے بیج پیدا کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں اور ترقی پسند کاشتکاروں کو پری بیسک بیج فراہم کررہا ہے تاکہ ملک میں سبزیات کے بیجوں کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔انہوں نے موسم سرما کی سبزیوں پھول گوبھی ،پیاز، ٹماٹر،بینگن ، گاجر ، مولی اور مرچوں کی کاشت ،ڈاکٹر عابد نیاز نے سبزیوں میں کھادوں کے متوازن اور متناسب استعمال،ڈاکٹر عامر رسول اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ واننگ نے نقصان رساں کیڑوں کے تدارک اور میاں محمد ناصر ماہر امراض نباتات نے سبزیوں کی بیماریوں کے تدارک بارے تفصیلی لیکچر دیئے۔

مزید :

کامرس -