سری رام راگاوان نے تامل اور مراٹھی زبان میں فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کردیا

سری رام راگاوان نے تامل اور مراٹھی زبان میں فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کردیا

  



ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلمساز سری رام راگاوان نے تامل اور مراٹھی زبان میں فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کردیا۔ ذرائع کے مطابق بالی وڈ فلمساز سری رام راگا وان جو”ایک تھی حسینہ“ ،”جونی غدار“ اور”ایجنٹ ونود“ جیسی اچھی فلمیں بنا چکے ہیں، نے کہا کہ اب وہ تامل اور مراٹھی زبان میں فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ ان کا خواب ہے کہ وہ اس زبان میں فلمیں بنائیں اور وہ یہ خواب جلد ہی پورا کرلیں گے ،وہ اس حوالے سے اچھے سکرپٹ کی تلاش میں ہیں جب انہیں کوئی اس زبان میں سکرپٹ جاندار لگا تو وہ ضرور فلم بنائیں گے۔ سری رام نے نئے فلمی پراجیکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات نہیں دی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...