مسلم لیگ(ن) عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،روحیل اصغر
لاہور ( وقائع نگار ) ممبر قومی ا سمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع الحاج شیخ روحیل اصغر نے پیزا ہاٹ سلامت پورہ اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور خرم روحیل اصغر نے شاہ دین پارک مسجد والی گلی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر الحاج شیخ اصغر و خرم روحیل اصغر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف قوم کے ساتھ مخلصانہ طور پر کام کر کے ملک سے مسائل کا خاتمہ کر رہے ہیں حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات بلا تعطل فراہم کرکے اپنا انتخابی وعدہ پورا کر رہی ہے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف براہِ راست شہریوں کی مدد کے لیے پہنچ رہے ہیں جوکہ احسن اقدام ہے مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کا جذبہ لے کر حکومت میں آئی ہے اور ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے کمر بستہ رہے گی اس موقع پر میاں فیاض ، ناصر بٹ ، دانش صدیق، وحید خاں، شہباز محمدو مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔