ایکشن فلم فیوری کا پریمئر، براڈ پٹ سمیت پوری کاسٹ کی شرکت

ایکشن فلم فیوری کا پریمئر، براڈ پٹ سمیت پوری کاسٹ کی شرکت

  



نیویارک (آن لائن ) واشنگٹن میں ہالی وڈ کی ایکشن فلم فیوری کا پریمئر ہوا جس میں براڈ پٹ سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔ پریمئر تقریب کے دوران اداکار براڈ پٹ کا کہنا تھا کہ فلم میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے کاسٹ کو پہلے ملٹری تربیت دی گئی۔ فلم میں دوسری جنگ عظیم کے آخری مہینوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جب فوج میں شامل امریکی کمانڈر فیوری ٹینک میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے جرمن فوج کو شکست دینے کی کوشش کرتا ہے۔ ارسٹھ ملین ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم کل امریکی سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

مزید : کلچر


loading...