فلمساز راج کمار ہیرانی کانئی فلم کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے انکار

فلمساز راج کمار ہیرانی کانئی فلم کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے انکار

  



ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلمساز راج کمار ہیرانی اپنی نئی فلم کے حوالے سے میڈیا کے سامنے خاموش دکھائی دیئے۔ ذرائع کے مطابق بالی وڈ فلمساز راج کمار ہیرانی جن کے بارے میں یہ خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں کہ وہ سنجے دت پرجلد ہی فلم بنانے جارہے ہیں جو کہ ان کے قریبی دوستوں میں سے ہیں۔فلمساز اس حوالے سے میڈیا پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ انہوں نے تفصیلات دینے سے صاف انکار کردیا۔ ان کے اس رویے کی وجہ سے سامنے نہیں آسکی۔ ممکن ہے کہ وہ قبل از وقت فلم کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتے ۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ رنبیر کپور کو سنجے دت کا کردار ادا کرنے کےلئے چن لیا گیا ہے۔ حقیقت کیا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

مزید : کلچر