ایمرا سنٹر میں شجر کاری مہم کا افتتاح، رانا ثناء اللہ و سینئر صحافیوں نے پودے لگائے

ایمرا سنٹر میں شجر کاری مہم کا افتتاح، رانا ثناء اللہ و سینئر صحافیوں نے ...

  




لاہور (وقائع نگار ) الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) کاپنجاب سٹیڈیم میں شجر کاری مہم کا آغاز ہوا سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور سینئر صحافی نعیم مصطفی نے پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر ایمرا کے صدر عاصم نصیر، اینکا کے صدر عبدالوحید بٹ، سینئر صحافی معین اظہر، میاں حبیب، عابد خان، آصف بٹ، پی ایف یو جے کے سیکرٹری فنانس راجہ ریاض، پی یو جے کے جنرل سیکرٹری عامر سہیل، ایمرا کے خزانچی شکیل ملک سمیت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں نے بھی پودے لگائے اور ایمرا سنٹر کے دفاتر کا دورہ بھی کیا اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب صحافیوں کے حقوق کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی، ہم نے صحافتی برادری سے جو وعدے کئے ہیں وہ بہرصورت پورے کئے جائیں گے انہوں نے ایمرا کے عہدیداروں کو یقین دہانی کرائی کہ پنجاب سپورٹس بورڈ اور محکمہ اطلاعات سے رابطہ کر کے وہ ایمرا کے دفاتر کو شایانِ شان طریقے سیسجائیں گے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے بھی گفتگو کی جائے گی اور اُنہیں بھی ایمرا سنٹر کے دورے کی دعوت دی جائے گی اس موقع پر ایمرا کے صدر عاصم نصیر رانا ثناء اللہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنے سنٹر کو الیکٹرانک میڈیا کے کارکنوں کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کا عزم رکھتے ہیں وفاقی و صوبائی حکومت ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...