بھارتی فلمسازوں کو غیرملکی فلموں سے سیکھنے کی ضرورت ہے، ویدو ونود چوپڑا

بھارتی فلمسازوں کو غیرملکی فلموں سے سیکھنے کی ضرورت ہے، ویدو ونود چوپڑا

  



ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلمساز و پروڈیوسرویدو ونود چوپڑا نے کہا ہے کہ بھارتی فلمسازوں کو غیرملکی فلمیں دیکھ کر سیکھنے کی ضرورت ہے اس کے بغیر ترقی کرنا ناممکن ہے۔ بالی وڈ فلمساز ویدوونود چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو کہا کہ بھارتی فلمسازوں کو غیرملکی فلم انڈسٹری کی فلمسازوں سے کام کا سلیقہ سیکھنا چاہئے تاکہ انڈسٹری ترقی کرسکے اور فلمساز فضول فلمیں بنانے سے گریز کریں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور بھارتی فلمیں ہی دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔ ان کے خیال میں غیرملکی فلمیں دیکھے بغیر انڈسٹری کا ترقی کرنا ناممکن ہے۔ انہوں 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول کا انعقاد مزید ہونا چاہئے تاکہ غیرملکی سینما انڈسٹری کے اور بھارتی شوبز سے منسلک افراد میں تعاون بڑھے اور یہ ایک دوسرے کے قریب آسکیں۔ اس فیسٹیول میں فلمساز اندراگ کشیپ نے ویدیو ونود چوپڑا کی فلم ”پرندہ“ بھی پیش کی جس کی مرکزی کاسٹ میں انیل کپور، جیکی شروف، مادھوری ڈکشٹ اور نانا پاٹیکر شامل ہیں۔ فلہ فلم فیسٹیول 21 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کلچر


loading...