لارا دتہ فلم ”شامیانہ“ کیساتھ دوبارہ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گی

لارا دتہ فلم ”شامیانہ“ کیساتھ دوبارہ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ فلم ”شامیانہ“ کیساتھ فلمی دنیا میں کم بیک کریں گی۔ پہلے کہا جارہا تھا کہ لارا دتہ فلم ”چلو چائنہ“ کیساتھ دوبارہ فلموں میں واپس آرہی ہیں تاہم اب کہا جارہا ہے کہ ان کا منصوبہ تبدیل ہوگیا ہے اور اب وہ فلم ”شامیانہ“ کیساتھ دوبارہ پردہ سکرین پر دکھائی دیں گی۔ ان کے شوہر مہیش بھوپاتی اس فلم کے معاون پروڈیوسر ہیں جبکہ لارا دتہ اس فلم میں کیفے مالکہ کا کردار ادا کریں گی جوکہ بشن کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔ لارا دتہ بچے کی پیدائش کے بعد فلمی پردے سے غائب رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -