اقتدارکی ہوس نے حکمرانوں کوبدحواس کردیا ،الطاف شاہد

اقتدارکی ہوس نے حکمرانوں کوبدحواس کردیا ،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ اقتدارکی ہوس نے حکمرانوں کوبدحواس کردیا ،انہیں ملک نہیں صرف اپناجعلی اقتداربچانے سے مطلب ہے وہ اندرونی وبیرونی دباؤ کے سبب مسلسل غلط اورمتنازعہ فیصلے کررہے ہیں ،ان کی غلطیوں سے وفاق اور قومی مفادبری طرح متاثرہورہا ہے پیسے کی بھوک نے حکمرانوں کوعوام کادشمن بنادیا،بجلی کے زائدبلوں کی آڑ میں عام آدمی کولوٹاگیا ۔وفاقی حکومت کے پاس بیچارے صارفین سے اضافی بل وصول کرنے کاکوئی اخلاقی یاقانونی جواز نہیں لہٰذاء یہ سینہ زوری اور بھتہ خوری بندکی جائے یہ اقتدار نہیں ملک بچانے اوربھارت کوللکارنے کاوقت ہے ،میاں نوازشریف کی اقتدارپرستی نے ملک وقوم کوبحرانوں اور خطروں کے سواکچھ نہیں دیا وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب کررہے تھے راجہ زاہد،افتخار احمد ،خالدرشیدبھٹی، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں کی بزدلی کودیکھتے ہوئے نریندرمودی نے ایٹمی پاکستان کودھمکانا شروع کردیا بھارت کے دباؤ کومستردکرنا کمزوراورجعلی حکومت کے بس کی بات نہیں،اس نازک وقت میں عوام کا اپنے نڈر لیڈر پرویز مشرف کویادکرنافطری امر ہے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کوورکنگ باؤنڈری پربھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں بیگناہ شہریوں کی اموات کاکوئی رنج نہیں ،انہیں توصرف بھارت میں سٹیل ملز لگانے میں دلچسپی ہے پرویز مشرف کے سواکوئی بھارت سرکارکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات نہیں کرسکتا کیونکہ ہمارے قائدکاجینامرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔
نایاب زیدی اور نعیم عباس نے کہا کہ میاں نوازشریف بحیثیت وزیراعظم کبھی ملک وقوم کوراس نہیں آئے