اداکاری کیساتھ ٹی وی پروڈکشن کا سلسلہ بھی جاری رکھوں گا‘ احسن خان

اداکاری کیساتھ ٹی وی پروڈکشن کا سلسلہ بھی جاری رکھوں گا‘ احسن خان

  



لاہور(آن لائن) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ اداکاری کیساتھ ساتھ ٹی وی پروڈکشن کا سلسلہ بھی جاری رکھوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اداکاری کیساتھ ساتھ ڈرامے بھی پروڈیوس کررہا ہوں اور اس حوالے سے بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں میری ذاتی سیریل ”چپکے سے بہار آجائے“ مقامی چینل سے نشر ہوچکی ہے۔ پہلی ہی قسط نے عوام کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے جس سے میرا حوصلہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مستقبل میں بھی پروڈکشن کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

مزید : کلچر


loading...