اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

  



 لاہور(آن لائن) ٹی وی کے معروف اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔ سلیم ناصر کی برسی آج منائی جارہی ہے۔ سلیم ناصر نے بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو اصل شہرت ڈرامہ سیریل ”آنگن ٹیڑھا“ سے ملی۔ انہوں نے بے شمار ڈراموں میں لازوال کردار ادا کئے جو آج بھی شائقین کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ سلیم ناصر 19 اکتوبر 1989ءکو دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔ ان کی وفات کے 25 سال بعد بھی مرحوم کے پرستار موجود ہیں جو ان کے ڈرامے شوق سے دیکھتے ہیں۔

مزید : کلچر