اجتماع عام ملک میں حقیقی تبدیلی اور اسلامی انقلاب کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، میاں مقصود

اجتماع عام ملک میں حقیقی تبدیلی اور اسلامی انقلاب کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، ...

  




لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور میں ہونے والا تین روزہ اجتماع عام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نیاباب رقم کرے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جماعت اسلامی لاہور کے ضلعی اور زونل ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ یہ اجتماع عام ملک میں حقیقی تبدیلی اور اسلامی انقلاب کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا لاہور شہر سے ہزاروں مردوخواتین ،طلبہ وطالبات اور ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک ہوں گے ذمہ دار،رکن اور کارکن کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ محلے اور گلی میں جماعت اسلامی کا پیغام پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں تمام افراد اپنے اپنے زون اور علاقوں میں کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ 23,22,21نومبر کو ہونے والے اجتماع عام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جاسکے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہر ذمہ دار قرآن وسنت کی بالادستی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا لاہور کی عوام نے جس بڑے پیمانے پر قربانی کی کھالیں جماعت اسلامی اور الخدمت کو دی ہیں وہ جماعت اسلامی پر ان کے اعتماد اوربھروسے کا مظہر ہے عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گے۔اجلاس میں جماعت کے رہنماؤں چوہدری محمود الحسن،عبدالحفیظ احمد ،خلیق احمد ،ذکراللہ مجاہد،ملک شاہد اسلم،صوفی محمداکرم، ڈاکٹر سیدمنصورعلی،محمدانورگوندل اور عبدالعزیز عابد نے بھی شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...