پوری قوم کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتی ہے،انجینئریاسر

پوری قوم کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتی ہے،انجینئریاسر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے لاہور نے کہا ہے کہ جتنی ذلت شریف برادران کے حصے میں آئی ہے پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی کسی حکمران کے آئی ہو اس کی وجہ اُن کی ہٹ دھرمی ہے پوری قوم کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتی ہے پاکستان میں قوم کی طرف اتنے بڑے احتجاج کی نظیر نہیں ملتی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کا خاتمہ حتمی ہے تحریک انصاف اپنے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی پورے ملک میں پھیلتے ہوئے احتجاج نے تحریک انصاف کی عوام میں پذیرائی کو ثابت کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم خود بھی گو نواز گو کہتا نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح میاں برادران نے قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ان کو بھی اب تک نفسیاتی مریض بن جانا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...