چائنہ مارکیٹ کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے

چائنہ مارکیٹ کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے

  



راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید اسد مشہدی نے کہا ہے چیمبر چائنہ مارکیٹ کی کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا اور تاجر تنظیوں کی مشاورت اور باہمی اتفاق سے مسائل حل کئے جائیں گے،چائنہ مارکیٹ کی کاروباری برادری چیمبر کی طرف سے راول شاپنگ فیسٹول میں بھر پور شرکت کرے اور مارکیٹ میں دستیاب تمام اشیاء کو راول شاپنگ فیسٹول میں لے کر آئے تا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران چائنہ مارکیٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،وفد کی قیادت انجمن کے صدر طارق جدون کر رہے تھے جبکہ چیئرمین ندیم کھوکھر،گروپ لیڈر اکبر مغل ، انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر میاں ہمایوں پرویز اور نائب صدرصبور ملک بھی موجود تھے،اسد مشہدی نے کہا کہ چیمبر کاروباری برادری کا نمائندہ ادارہ ہے اورتمام تاجر برادری پوری طرح متحد ہے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے مل کر کوششیں کی جائیں گی ،چیمبر کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں ،چائنہ مارکیٹ کادیرنیہ مسئلہ پارکنگ ہے جسے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کے جلد حل کر لیا جائے گا اور شہر میں نئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے چیمبر کی طرف سے چائنہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے وفد کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چائنہ مارکیٹ کے صدر طارق جدون نے سید اسد مشہدی کو چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تما تاجر برادری خصوصاً انجمن تاجراں چائنہ مارکیٹ راولپنڈی چیمبر کی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور پُر یقین ہے کہ چیمبر کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ چائنہ مارکیٹ ایسوسی ایشن چیمبر کے راول شاپنگ فیسٹول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور چیمبر کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی،اجلاس سے شاہد غفور پراچہ نے بھی خطاب کیا اور اسد مشہدی کوصدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام تاجر تنظیمیں باہمی اتحاد پر یقین رکھتی ہیں اور چیمبر کی پالیسیوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار کرتی ہیں .

، کاروباری برادری کی بقاء باہمی اتحاد میں جس کو قائم رکھا جائے گا اوانہوں نے صدر ر چیمبر کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : کامرس