بیماریوں سے بچا ؤ کیلئے کینو کے باغات میں سپرے ضرور ی ہے ،طاہر مختار پراچہ

بیماریوں سے بچا ؤ کیلئے کینو کے باغات میں سپرے ضرور ی ہے ،طاہر مختار پراچہ

  



سرگودھا( اے پی پی ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت طاہر مختار پراچہ نے ضلع سرگودہا کے مختلف مواضعات تخت ہزا ر ہ میانہ ہزا ر ہ ہلال پو ر اور گر دو نو اح میں کینو کے با غا ت کا دور ہ کیا اور باغا ت کو لگنے والی مختلف قسم کی بیماریو ں کے حملہ کے تدا ر ک کیلئے کسانو ں کو مشور ے اور راہنمائی دی انہوں نے کسانو ں کو ہدا یت کی کہ بیماریوں سے بچا ؤ کیلئے کینو کے باغات میں سپرے ضرور ی ہے اگر کسا ن با غات میں کسی قسم کی بیمار ی کے اثرات دیکھے تو و ہ محکمہ زراعت کے عملہ سے فور ی طور پر رابطہ کریں اور ان کی طرف سے سفارش کر د ہ احتیاطی تدابیر اور اقداما ت پر عمل درآمد کریں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت طاہرمختار پراچہ کینو با غات کے مالکا ن غلام عبا س اختر لنگا میاں حاکم شاہد عمرا ن وغیر ہ نے اپنے با غات کے مسائل کے حوالہ سے مشورے لیے ۔

مزید : کامرس


loading...