عمران خان19کروڑ عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،سعدیہ سہیل رانا

عمران خان19کروڑ عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،سعدیہ سہیل رانا

  




لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ بلاول زرداری تحریک انصاف کے مارچ اور جلوسوں کی نقل کر کے عمران خان نہیں بن سکتے قوم کا درد رکھنے والے عمران خان نے اپنے اثاثوں میں اضافہ کرنے کی بجائے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان 19 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑرہے ہیں انہوں نے بلاول ہاؤسز میں اضافہ نہیں کیا، تحریک انصاف ملک و قوم کی عزت کیلئے آخری حد تک جائے گی، غلامانہ ذہنیت رکھنے والے اور ڈالرز کے پیچھے بھاگنے والے عنقریب ملک سے فرار ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست اور فیملی پارٹی کی سیاست کا عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے تحریک انصافکے مقبول جلسوں نے کرپٹ مافیا کی راتوں کی نیندیں اُڑا دی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...