کامرس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے7کروڑ26 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

کامرس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے7کروڑ26 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

  



اسلام آباد(آن لائن) وزارت منصوبہ بندی وترقیات نے رواں مالی سال 2014۔15میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں کامرس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر7کروڑ26 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں کامرس ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 36کروڑ30 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ایکسپو سینٹر لاہور فیزII کیلئے دو کروڑ86 لاکھ روپے، پاکستان فیشن اینڈ ڈیزائننگ اسکول کیلئے 4کروڑ روپے اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈ ڈیو لپمنٹ اسلام آباد کیلئے 40 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

مزید : کامرس