پی ایم اے کی 31ویں بین الاقوامی میڈیکل کانفرنس 7تا 9نومبرکو ہو گی
لاہور( خبرنگار) پی ایم اے کی 31ویں دو سالہ بین الاقوامی میڈیکل کانفرنس 7سے 9نومبر 2014 تک لاہور میں ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی اور ڈاکٹر محمد تنویر انور نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں ڈاکٹر محمد تنویر انور، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی، پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نظامی، چیئرمین سائنٹفیک کمیٹی ،ڈاکٹر عظیم الدین زاہد، چیئرمین سپورٹس کمیٹی، ڈاکٹر کامران سعید، چیئرمین فنانس کمیٹی، ڈاکٹر مہر محمد اقبال ، چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، سیکرٹری آرگنائزنگ کمیٹی، ڈاکٹر شاہد شہاب ، سیکرٹری سائنٹفیک کمیٹی، ڈاکٹر شاہدشوکت ملک،چیئرمین اکاموڈیشن کمیٹی، ڈاکٹر رانا سہیل، سیکرٹری فنانس کمیٹی ، ڈاکٹر سکندر افضل، سیکرٹری کوآرڈینیشن کمیٹی اور دیگر شرکت کریں گے پریس کانفرنس بارے آگاہی پروگرام کا باقاعدہ آغاز آج بروز اتوار علامہ اقبال میڈیکل کالج کے سپورٹس سٹیڈیم میں پی ایم اے لاہور اور ٹیڑا پاک پاکستان کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ سے ہو گا جس کے بعد ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کی ٹیموں کے درمیان علامہ اقبال میڈیکل کالج کے سپورٹس جمنا زیم میں مقابلے ہوں گے۔ کانفرنس سے پہلے 28تعلیمی ورکشاپس کا لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں30اکتوبر کو ہیلتھ کیئر کمیشن پر علامہ اقبال میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں ایک سیمینار منعقد ہو گا