سیلاب متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا کام شفاف طریقہ انداز سے مکمل

سیلاب متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا کام شفاف طریقہ انداز سے ...

  



لاہور (خبرنگار) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا کام صاف شفاف طریقہ کار کے ذریعے مکمل کیا گیا ہے ۔اب تک سیلاب متاثرہ گھروں /مکانات کے ازالے کے لئے 73409خاندانوں میں 1.83 ارب روپے کی نقد رقوم تقسیم کی جا چکی متاثرہ افراد کو اس سلسلے میں کسی قسم کی ادائیگی نہ ہونے کی شکایت پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر یا ڈی سی او آفس میں مجوزہ فرام پر درخواست جمع کرائیں تا کہ ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی موقع پر جا کر مائنہ کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے تا کہ پالیسی کے مطابق حق دار کو اس کا معاوضہ دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ مالی امداد کے لئے سروے رپورٹ کو بہت احتیاط کے ساتھ مرتب کیا گیا تا کہ کسی کی حق تلفی نہ ہوسکے۔ جبکہ سیلاب سے تبہ ہونے والی فصلوں کے نقصانات کی سروے رپورٹ جلد مرتب کر لی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران پانی میں گھرے 617774 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ حکومت نے متاثرہ اضلاع میں کل 457 ریلیف کیمپوں کا اجراء کیا جنہیں ضرورت کے مطابق آپریشنل کیا جاتا رہا۔ مقامی انتظامیہ کی طرف سے ریلیف کیمپوں میں متاثرین سیلاب کو کھانا بھی باقاعدگی سے فراہم کیا گیاجبکہ 2 ارب روپے سیلاب متاثرہ اضلاع کو فراہم کئے گئے تا کہ متاثرہ افراد کے لئے فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف کاکام احسن طریقہ سے سرانجام دیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر سیلاب متاثرین کے لئے 90 ہزار خیمے، 10 ہزار مچھر دانیاں ، 100 ٹن منرل واٹر ، 4 لاکھ پانی مصفا گولیاں اور ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد فوڈ ہیمپرز تقسیم کئے گئے جبکہ مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو 10 بڑے جدید فلٹریشن پلانٹس بھی فراہم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران مرنے والوں کا معاوضہ تصدیق کے فوری بعد ان کے لواحقین میں ادا کیا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...