تعلیمی اداروں میں طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ، زبیر حفیظ

تعلیمی اداروں میں طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ، ...

  




لاہور (خبرنگار) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تجربے اور تحقیق کے میدان میں نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا طلبہ کو کاپی اور پیسٹ کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی پور چٹھ میں پراؤڈپاکستان ٹیلنٹ ایوارڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے ، فیسوں میں اضافہ کرکے غریب طلبہ وطالبات کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں تعلیم کے میدان میں وڈیروں اور جاگیرداروں کا قبضہ ہو رہا ہے پاکستان کے نوجوان ملک کی پہچان ہیں ، اقوام عالم میں ملک کا نام روشن کرنے کے لئے انہیں کردار ادا کرنا ہوگا زبیر حفیظ کا کہناتھا کہ طلبہ ہی ملک کی تعمیر اور ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں تعلیم میں اداروں میں تشدد اور عدم برادشت کے کلچر کا خاتمہ ہو رہا ہے طلبہ مسائل کا حل ہماری بنیادی ترجیح ہے تعلیمی ادارے علم ، امن و آشتی کے مراکز ہیں۔

ان کے اندر تعلیمی اور تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے طلبہ کے حقوق کی جد وجہد کے لئے تمام طلبہ تنظیمیں ایک نقطے پر متفق ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...